مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ادارۂ برائے حج و زیارت کے اعلیٰ حکام کا مدینہ منورہ پہنچتے ہی، امیر مدینہ منورہ کے نائب اور سعودی حج و عمرہ کے نائب سربراہ نے مدینۃ الرسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم میں ان کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر سعودی نائب وزیر حج نے کہا کہ سعودی عرب میں ایرانی حجاج کرام پر سکون ماحول میں حج کے فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل ہیں اور ہم تمام اسلامی ممالک کے حجاج کرام اور بالخصوص ایرانی حجاج کو اچھی خدمات فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں۔
ادارۂ حج و زیارت میں ولی فقیہ کے نمائندے نے ایرانی حجاج کرام کی جانب سے میزبان ملک سے کچھ درخواستیں کیں اور کہا کہ میزبان ملک کے شعار میں سے ایک حجاج کرام کو اچھی خدمت فراہم کرنا ہے اور یہ اس وقت قابل قبول ہو گا جب حاجیوں کے مطالبات پر توجہ دی جائے اور ان کے مطالبات کو پورا کیا جائے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین نواب نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حجاج کرام کے مطالبات کو سعودی حکام تک پہنچایا جائے گا اور ان پر پوری توجہ سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
امیر مدینہ کے نمائندے اور سعودی عرب کے نائب وزیر حج و عمرہ نے نیز ان مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں میں پیش کرنے کا وعدہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی حجاج سمیت دیگر اسلامی ممالک کے حجاج کرام کو قابلِ قدر خدمات فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور ان شاء اللہ! ہم ایرانی عمرہ زائرین کو حج کے بعد سعودی عرب میں دوبارہ خوش آمدید کہیں گے۔ سعودی عرب کے نائب وزیر حج و عمرہ نے مزید کہا کہ ہمیں ایرانی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی ہے اور ان شاء اللہ! ہم حجاج کرام کو حج کے آخری ایام تک قابل قبول خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ